اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے وزیر برائے نقل و حمل "عمران المرانی" نے اعلان کیا ہے کہ جارح دشمن کی طرف سے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کئے جانے کے نتیجے میں اسّی ہزار سے زیادہ یمنی بیمار لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں بیمار علاج کی امید میں بیٹھے ہیں جبکہ اس بندش سے تقریبا چھ بلین ڈالر کا یمن کے محکمہ ہوابازی کو نقصان ہوا ہے۔
لینڈ ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن اور اس سے متعلقہ اداروں کو بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ 208 ملین نقاصانات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 450 ہزار سے زیادہ شدید مریضوں کو علاج کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہے۔
المرانی نے مزید کہا کہ یمن پر مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں زمینی، سمندری اور ہوائی نقل و حمل کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لاکھوں بیمار بچوں کو مسلسل محاصرے اور دواؤں کے داخلے کی روک تھام کی وجہ سے اجتماعی اموات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲